سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مزید کم ہوگئی

Spread the love

کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کوبھی تیزی کا رجحان دیکھا گیا اورکے ایس ای 100انڈیکس 40200پوائنٹس سے بڑھ کر 40600پوائنٹس ہو گیا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 90ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم77کھرب روپے سے تجاوز کر گیا اور55.94فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کا آغاز تیزی کیساتھ ہواسرمایہ کارو ں اور مالیاتی اداروں کی فوڈز،سیمنٹ،توانائی اور بینکنگ سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 40300،40400،40500اور40600پوائنٹس کی 4بالائی حدیں عبور کر گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 370.58پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 40270.52پوائنٹس سے بڑھ کر 40641.10پوائنٹس ہو گیا اسی طرح171.48پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس18571.15پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28434.53پوائنٹس سے بڑھ کر28711.70پوائنٹس ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:   سعودی عرب کے 77ہزارسیاحتی ویزوں کا اجراء،چین پہلے نمبر پر

تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 90ارب 60کروڑ88ہزار703روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم76کھرب65ارب 27کروڑ11لاکھ 88ہزار 393روپے سے بڑھ کر 77کھرب55ارب 87کروڑ12لاکھ 77ہزار 96روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس ایک موقع پر 40813.53پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا.

یہ بھی پڑھیں:   کورونا وائرس کا خوف، ایشیائی بینک کا ہیڈ کوارٹر بند

تاہم مندی کی لہر آنے سے ایک موقع پر انڈیکس40270.52پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی دیکھا گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو زیادہ سے زیادہ 20ارب روپے مالیت کے 50کروڑ79لاکھ حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو14ارب روپے مالیت کے 39کروڑ31لاکھ 50ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔