بھارت کی معیشت بہت بڑے معاشی بحران کا شکار،خطرناک پیش گوئی کردی گئی

نئی دہلی : بھارت کے سابق وزیر خزانہ یشونت سنہا نے کہا ہے کہ بھارت کی معیشت شدید بحران کا شکار ہے اور شرح نمومیں کمی ہو رہی ہے جبکہ حکومت آئندہ سہ ماہی کے دوران ترقی کے بلند و بانگ دعوؤں کے ذریعے عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   زلمے خلیل زاد کی پاکستان آمد ایک بار پھر تاخیر کا شکار

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حال ہی میں جاری کئے گئے سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ دوسری سہ ماہی کے دوران بھارت کی مجموعی ملکی پیداور تیزی سے کم ہوکر 4.5 فیصد رہ گئی ہے جوکہ گزشتہ چھ برس کے دوران جی ڈی پی کی کم ترین سطح ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   شام : درعا میں حزب اللہ ملیشیا کا دست راست مارا گیا

انہوں نے مزید کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ ہمیں بہت بڑے معاشی بحران کا سامنا ہے۔انہوں نے کہاکہ آئندہ سہ ماہی میں معاشی ترقی کے بارے میں حکومتی دعوی عوام کوبے وقوف بنانے کی کوشش ہے۔