ہائر ایجوکیشن نے مائیکروسافٹ پاکستان کے اشتراک سے’’امیجن کپ 2020‘‘ کا اعلان کر دیا

Spread the love

اسلام آباد : ہائر ایجوکیشن نے مائیکروسافٹ پاکستان کے اشتراک سے ’’ــ امیجن کپ 2020‘‘ کا اعلان کر دیا ،یہ اعلان ہائر ایجوکیشن کمیشن میں کیا گیا ۔امیجن کپ سالانہ گلوبل ٹیکنالوجی مقابلہ ہے جس کی میزبانی مائیکروسافٹ کارپوریشن کرتی ہے جس کا مقصد دنیا کے مشکل ترین چیلنجوں کے حل کیلئے نوجوان ٹیکنالوجیسٹ کوحصہ لینے کاموقع فراہم کرتاہے ۔

2003سے شروع ہونے والا امیجن کپ نہ صرف ایک مقابلہ ہے بلکہ یہ ایک پلیٹ فارم ہے جس کی بدولت دنیا کو مختلف حل پیش کیئے جاتے ہیںبلکہ یہ جدت پسندوں کیلئے سنہری موقع بھی ہے کہ وہ اپنے خیالات دنیا کے سامنے لائیںاورایک لاکھ ڈالر انعام بھی جیتیں۔

یہ بھی پڑھیں:   گوگل اور فیس بک انسانی حقوق کے لیے خطرہ قرار

امیجن کپ2020 کے اعلان کے موقع پر وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری ،وزیر اعظم کے خصوصی مشیر برائے امور نوجوانان عثمان ڈار چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن طارق بنوری ،مائیکروسافٹ کنڑی جنرل منیجر عابدزیدی ،مائیکروسافٹ کنڑی ایجوکیشن لیڈجبران جمشید بھی موجود تھے۔

امیجن کپ کامقابلہ دنیا بھر میں وسیع آن لائن پہنچ رکھنے والی ایچ ای سی کی ایجوٹی وی پر لائیو دکھایاجائے گا۔رواں سال ہائر ایجوکیشن کمیشن وزیر اعظم کے کامیاب جوان پروگرام کوکامیاب بنانے کیلئے مائیکروسافٹ پاکستان کے تعاون سے اس مقابلے کاانعقاد کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   آئی سی ٹی ہواوے مقابلے میں دوسری اور تیسری پوزیشن پاکستان کے نام

امیجن کپ 2020جدت ،ٹرانسفارمیشن(اطلاعات کی منتقلی)اورکل کیاہونے والاہے سے متعلق ہے یہ پروگرام طلباء کوحقیقی سماجی مسائل کوٹیکنالوجی کے ذریعہ حل کرنے کانہ صرف موقع فراہم کرتاہے

بلکہ انہیں اپنے پائوں پر کھڑا کردیتاہے ۔چیئرمین اعلیٰ تعلیمی کمیشن طارق بنوری نے اس موقع پر کہاکہ مجھے فخر ہے کہ ہمارے طلباء عالمی پروگرام میں حصہ لیں گے یہ ہم سب اورپاکستان کیلئے ایک اعزاز ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:   خود بخود جڑ کر مختلف شکلیں بنانے والے ٹرانسفارمر روبوٹ