پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کب ہونگے؟ عثمان بزدار نے بڑا قدم اُٹھالیا

Spread the love

لاہور : وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ طے کرنے کے لیے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی۔

کمیٹی کے دیگر ارکان میں صوبائی وزیر خزانہ، چیف سیکرٹری، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، سیکرٹری خزانہ،سیکرٹری قانون اور ایڈوکیٹ جنرل پنجاب شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   یوم یکجہتی کشمیر : 5 فروری منگل کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

کمیٹی فوری طور پر اجلاس بلا کر ایک ہفتے کے اندر بلدیاتی انتخابات کی تاریخ اور دیگر سفارشات تجویز کر کے وزیر اعلی پنجاب کو بھجوائے.