موڈیز نے پاکستان کا آؤٹ لک منفی سے مستحکم کر دیا

Spread the love

اسلام آباد : موڈیز نے پاکستان کا آؤٹ لک منفی سے مستحکم کر دیا،نجی ٹی وی کے مطابق عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز نے پاکستانی معیشت کے بارے میں اپنی رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی ادائیگیوں کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ ادائیگیوں کی صورتحال بہتر مزید بہتر ہوگی، زرمبادلہ کے ذخائرمیں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، روپیہ کمزور ہونے سے قرضوں کا بوجھ بڑھا۔دریں اثنا مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نےٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موڈیز نے پاکستان کا معاشی آؤٹ لک منفی سے بدل کر مستحکم کیا.

یہ بھی پڑھیں:   عمران خان 27 جنوری کو صرف نمل یونیورسٹی میانوالی کے کنووکیشن میں شرکت کریں گے، جلسہ منسوخ

عالمی ادارے نے پاکستان کی ساورن کریڈٹ ریٹنگ کی ’’بی تھری‘‘ کے طور پرنئے سرے سےتصدیق کی۔مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ معاشی آؤٹ لک میں بہتری ملکی معیشت کو سنبھالنے اور مستحکم بنانے کی حکومتی کوششوں پراعتماد کا اظہار ہے۔ حکومت معاشی اصلاحات کے ایجنڈا پر گامزن رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:   مصدقہ اطلاعات ہیں بھارت پاکستان پر ایک اور حملے کا منصوبہ بنارہا ہے، وزیر خارجہ