سندھ پریس کلب کے زیر اہتمام سندھ کلچر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

دادو(انور کھوکھر سے)سندھ پریس کلب کے زیر اہتمام سندھ کلچر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس صحافیوں نے بھرپور شرکت کی ۔

اس موقع پر سینئر صحافی انور کھوکھر ،الہی بخش چانڈیواور منور کھوکھر نے پانچ ہزار سال پرانے کلچر کے حوالے سے تقریب کے شرکاءکواجرک اور سندھی ٹوپی پیش کی ۔

اس موقع پر سینئر صحافی انور کھوکھر نے کہا کہ اجرک اور سندھی ٹوپی ہمارا پانچ ہزار سال پرانا کلچر ہے اس پر ہمیں فخر ہے اور ہم اپنے مہمانوں کو اجرک اور سندھی ٹوپی پیش کرنا فخر سمجھتے ہیں