حکومت کا 53 ہزار حجاج کو اخراجات کی 80 کروڑ روپے سے زائد رقم واپس کرنے کا فیصلہ

Spread the love

اسلام آباد : حکومت نے 53ہزار حجاج کرام کو اخراجات کی رقم واپس کرنے کافیصلہ کرلیا، 80 کروڑ روپے سے زائد رقم حجاج کرام کو واپس کی جائے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے 53 ہزار حجاج کرام کو دوسری مرتبہ حج اخراجات کی رقم واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   سندھ اور خیبر پختون خوا میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق اسی کروڑ روپے سے زائد رقم حجاج کرام کو واپس کی جائے گی۔یہ رقم ٹرین کے کرایوں اور رہائش کی مد میں واپس کی جائے گی۔ وزارت مذہبی امور پانچ ارب روپے حج سے قبل ہی حاجیوں کو واپس کر چکی ہے۔

متعلقہ بینکوں سے رقم واپس کرنے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ خیال رہے کہ وزارت مذہبی امور پانچ ارب روپے حج سے قبل ہی حاجیوں کو واپس کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   بیٹی کو بچاتے کتے کا شکار ہونے والے باپ کو ویکسین نہ ملی 6بچوں کا باپ اور حاملہ بیوی کاواحد کفیل شوہر کئی روز تک زندگی و موت کی کشمکش میں رہنے والازندگی کی بازی ہار گیا