جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو پھر منہ کی کھانی پڑگئی ، اگنی 3ایٹمی میزائل کا تجربہ بھی ناکام

Spread the love

اسلام آباد : خطے میں جنگی جنون کو بڑھاوا دینے والے بھارت کو پھر منہ کی کھانا پڑگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کا اگنی3 ایٹمی میزائل کا تجربہ ناکام ہو گیا ہے۔ اگنی3 ایٹمی میزائل اپنی پہلی آزمائشی پرواز میں ہی ناکام ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ میزائل تجربہ تکنیکی خرابی کے باعث ناکام ہوا اور میزائل اپنے مطلوبہ ہدف سے پہلے ہی پھٹ گیا۔ذرائع کے مطابق اگنی3 زمین سے زمین پر مار کرنے والا ایٹمی میزائل ہے جو کہ ایٹمی وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، لیکن اسکا پہلا تجربہ ہی ناکام ہو گیا

یہ بھی پڑھیں:   شام میں اسپتالوں اور فوجی تنصیبات پر بمباری میں 45 افراد ہلاک