حکومت کی شاندار معاشی پالیسی، ملکی مالی خسارہ 13سال کی کم ترین سطح پر آ گیا

Spread the love

اسلام آباد : اگست سے اب تک سٹاک مارکیٹ میں 11 ہزار پوائنٹس کا اضافہ ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت کے 15 ماہ میں تیز ترین اقتصادی بحالی کی مثال بھی تاریخ میں نہیں ملتی۔

اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ ن لیگ ہمارے حصے میں اقتصادی بحران چھوڑ کر گئی تھی ،ہماری حکومت نے جس طرح کام کیا اس کا نتیجہ آج سب کے سامنے ہے ، 15ماہ میں تیز ترین اقتصادی بحالی کی مثال ملکی تاریخ میں کہیں نہیں ملتی ۔

یہ بھی پڑھیں:   پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی،ڈالرکی قیمت میں بھی مزید کمی

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ملکی مالی خسارہ 13سال کی کم ترین سطح پر آگیا ہے جبکہ کھاتا 4 سال بعد سرپلس میں آیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کا کہنا تھا کہ اگست سے اب تک سٹاک مارکیٹ میں 11ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جبکہ کاروبارکی آسانی کے حوالے سے پاکستان کی درجہ بندی میں 28پوائنٹ بہتری آئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:   اوپن مارکیٹوں میں گراں فروشی کا سلسلہ عروج پر