چوبرجی موڑ کے قریب رکشے میں خوفناک دھماکہ

Spread the love

لاہور: رکشے میں دھماکہ ، دو افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق چوبرجی کے قریب رکشے کے اندر دھماکہ ہوا ہےجس کی وجہ سے رکشہ مکمل تباہ ہو گیا ہے ۔ دھماکے سے آس پاس کھڑی موٹرسائیکلیں بھی تباہ ہوئی ہیں ۔

دھماکے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی ۔ دھماکہ سلنڈر پھٹنے سے ہوا یا پھر دھماکہ خیز مواد کی وجہ سے؟

یہ بھی پڑھیں:   نیب لاہور نے آشیانہ کیس میں شہبازشریف کی ضمانت چیلنج کردی

فی الحال اس سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا۔ فرانزک ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیںہیں اور تفتیش شروع کر دی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی جگہ سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔