یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

Spread the love

اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہے۔ دسمبر میں عوام کے لئے اوگرا کی جانب سے خوشخبری ملنے کا امکان ہے۔

اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری تیار کرلی ہے، جس کے مطابق یکم دسمبر سے پیٹرول کی قیمت میں 25 پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   جاوید ہاشمی کے بھانجے کی طالبہ سے زیادتی، منہ بند رکھنے پر کیا پیشکش کی گئی؟ طالبہ نے چہرہ بے نقاب کردیا

سمری میں مٹی کے تیل کی قیمت میں 83 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے 90 پیسے فی لٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے جس پر وزارت خزانہ حتمی فیصلہ کل وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی اور نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:   شیخ رشید کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت، نوٹس جاری