پی آئی اے میں کفایت شعاری کے ثمرات آنا شروع، خسارے میں بڑی کمی

Spread the love

کراچی : پی آئی اے میں اصلاحات کے عمل کے ساتھ کفایت شعاری مہم کے ثمرات نمایاں ہونے لگے، رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں قومی ائیرلائن کے خسارے میں بڑی کمی آئی، پی آئی اے کو رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں ریونیو کی مد میں 44فیصد اضافہ ہوا

یہ بھی پڑھیں:   نماز جناز ہ میں شرکت کیلئے جانیوالی گاڑی کو حادثہ ایک ہی خاندان کے7 افرادجاں بحق

جبکہ 75 فیصد آپریشنل نقصان میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔پی آئی کے اعداد شمار کے مطابق یکم جنوری 2019 سے جون 2019 تک کی پی آئی اے کی کارکردگی میں شاندار اضافہ رہا اور پی آئی اے کو 6 ماہ میں آپریٹنگ خسارے کی مد میں 48.7 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔پی آئی اے نے اعداد و شمار وزارت خزانہ میں جمع کرادیئے ہیں.

یہ بھی پڑھیں:   پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

رپورٹ میں دیئے گئے اعداد و شمار میں بتایا گیا رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں پی آئی اے کے خسارے میں بجٹ کے مقابلے کے حساب سے 36 فیصد کمی ہوئی، جس کی وجہ سے سال 2019 کے پہلے 6 ماہ میں پی آئی اے کا آپریٹنگ خسارہ جو پچھلے سال 21 ارب تھا کم ہوکر 5 ارب رہ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:   قربانیوں کے ثمرات کسی مذموم مقصد کے لیے رائیگاں نہیں ہونے دیں گے، آرمی چیف