ساس کو زبان دکھانے پر دلہن کو شادی کے روز ہی طلاق

Spread the love

قاہرہ : مصر میں ایک شہری شادی کی تقریب میں فوٹو شوٹ کے دوران دلہن کو طلاق دے کر بارات واپس لے گیا۔مصری اخبار البیان کے مطابق مصر کے ایک نواحی علاقے میں نوجوان دولہا نے 28 سالہ دلہن کو یہ کہہ کر باراتیوں کے سامنے طلاق دے دی کہ تم نے میری ماں کو زبان چڑائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   مچھلی کی بجلی سے کرسمس ٹری روشن کرنے کی تیاری

دولہا اپنی بارات واپس لے گیا جب کہ دلہن کی والدہ کی حالت غیر ہوگئی۔مصری دلہن نے البیان اخبار کے نمائندے کو بتایا کہ شوہر نے میرا مؤقف جانے بغیر ہی مجھے طلاق دے دی، میں ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کررہی ہوں ۔

لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہو رہا۔دوسری جانب دولہا نے موقف اختیار کیا ہے کہ ماں سے بدتمیزی کو کسی صورت برداشت نہیں کرونگا، میں نے طلاق دیدی ہے اور اب وہ محض مہر کی رقم کیلیے مجھ سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے جس کیلیے اسے عدالت کے دھکے کھانے پڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:   یہ اُڑن کار ’صرف‘ 9 کروڑ روپے میں آپ کی ہوسکتی ہے

دولہا کی جانب سے دوٹوک جواب ملنے پر دلہن نے بھی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ انسان زندگی گزارنے کے لائق نہیں۔ ابھی تک عدالت نے مقدمے کی سماعت کی کوئی تاریخ مقرر نہیں کی ہے۔