تیز رفتار کار فلائی اوور سے اُڑتے ہوئے نیچے راہگیروں پر گر گئی، ویڈیو وائرل

حیدرآباد دکن: بھارت میں ایک انتہائی تیز رفتار کار حال ہی میں تعمیر کیے گئے فلائی اوور کی دیوار سے ٹکرا کر فضا میں اُڑتی ہوئی نیچے بس کے انتظار میں کھڑے مسافروں پر گر کر تباہ ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد دکن میں ایک نئے فلائی اوور پر سبک رفتار کار موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر پہلے حفاظتی دیوار سے ٹکرائی اور پھر میں فضا میں اُڑتے ہوئے نیچے آگری۔

یہ بھی پڑھیں:   ماہ دسمبر منفرد مہینہ ،اتوار ،پیر اور منگل کے ایام پانچ پانچ مرتبہ آئیں گے

کار نیچے سڑک پر گرنے کے بعد دوبارہ اچھلی اورقریبی درخت سے اتنی طاقت سے ٹکرائی کہ درخت زمین بوس ہو گیا۔ درخت کے سائے میں کھڑے بس کے منتظر مسافروں نے بھاگ کر جان بچائی جن میں اسکول کے بچے بھی شامل تھے۔

حادثے میں ایک خاتون کے ہلاک اور دو کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ہولناک حادثے کی سی سی ٹی وی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:   سانحہ تیز گام میں جاں بحق ہونے والی خاتون زندہ ہو گئی

سوشل میڈیا صارفین نے جہاں ڈرائیور کی غیر ذمہ داری کو حادثے کی وجہ قرار دیا وہیں فلائی اوور کے ڈیزائن کے پر بھی سوالات اُٹھا دیئے ہیں۔ اس فلائی اوور میں چند دنوں میں گاڑی نیچے گرنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔