بابر اعظم کی سنچری رائیگاں، آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلا ٹیسٹ ہرا دیا

اسلا م آباد : برسبین ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کواننگ اور 5 رنز سے ہرادیا،تفصیلات کے مطابق پاکستان نے آسٹریلیا کے خلا ف پہلی اننگز میں 240 اور دوسری اننگز میں 335 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے دوسری اننگ میں بابر اعظم نے 104 رنز بنائے.

مگر ان کی سنچری بھی پاکستان کو اننگ کی شکست سے نہ بچا سکی۔بابر اعظم کے علاوہ دوسری اننگ میں محمد رضوان نے 95 ، یاسر شاہ اور شان مسعود نے 42 رنز اسکور کیے، جبکہ کپتان اظہر علی، حارث سہیل، اسد شفیق اور افتخار احمد ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں:   بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے فوجی ٹوپیاں پہن کر میچ کھیلاگیا، آئی سی سی اس معاملے کا نوٹس لے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگ میں جوش ہیزل وُڈ نے 4 ،مچل اسٹارک نے 3 ، پیٹ کمنز نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ نیتھن لیون نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔آسٹریلیاکو 2میچوں کی سیریز مین ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے ۔