دلہن کی ہیلی کاپٹر میں رخصت ہونے کی انوکھی خواہش پوری

نئی دہلی : بھارت میں باپ نے ہیلی کاپٹر میں بیٹی کی رخصتی کرکے اس کی انوکھی خواہش پور کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجھستان میں مہندر سولکھ نامی ایک باپ نے اپنی بیٹی کی رخصتی کو یادگار بنانے کے لیے بیٹی کو ہیلی کاپٹر میں سسرال رخصت کی۔

مہندر سولکھ نے بتایا کہ وہ چاہتا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کو عظیم الشان انداز میں گاں سے رخصت کرے اور اِسی سلسلے میں وہ ایک سال سے سوچ رہا تھا کہ آخر کس انوکھے انداز میں بیٹی کو رخصت کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:   نیویارک میں 45 منزلہ ’ہائی ٹیک‘ جیل کا منصوبہ

دلہن کی ہیلی کوپٹر میں رخصت ہونیکی خواہش پوری ،مہندر سولکھ نے بتایا کہ بہت زیادہ سوچنے کے بعد اس کو یہ خیال آیا کہ وہ اپنی بیٹی کو ہیلی کاپٹر میں رخصت کریگا اور پھر شادی سے دو ماہ قبل رخصتی کا یہ انوکھا انداز اپنے اہلِ خانہ اور اپنی بیٹی کو بتایا تو وہ سب بھی یہ سن کو بہت خوش ہوئے اور پھر اسکے بعد انہوں نے تیاری شروع کی۔

یہ بھی پڑھیں:   ایک برگر کیلئے 15سکینڈ میں نوجوان قتل 15سکینڈ میں نوجوان کیسے قتل ہوا ؟ نئی بحث چھڑ گئی

بھارتی میڈیا کے مطابق رینا نامی دلہن کی انوکھی رخصتی کو دیکھنے کیلئے ایک بہت بڑا ہجوم موجود تھا گاں کے تمام لوگ یہ مناظر دیکھنے کیلئے آئے۔ دلہن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہر لڑکی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی شادی سب سے الگ اور منفرد انداز میں ہو اور میری بھی یہ ہی خواہش تھی جو میرے والد صاحب نے پوری کی۔رینا نے کہا کہ بیٹیوں کو اِس طرح رخصت کرنے سے ان کو بڑھاوا ملتا ہے اور فخر محسوس ہوتا ہے۔