طب کی دنیامیں جدت کے مطابق سہولیات پیداکرکے عوام کوریلیف دیاجاسکتاہے ، ڈاکٹریاسمین راشد

Spread the love

لاہور: صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے نیپامیں سینئرافسران کولیکچردیا۔ڈاکٹریاسمین راشدنے سینئر افسران کو پنجاب کے صحت کے شعبہ کے اہداف، درپیش چیلنجزاورحل کے بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیر صحت پنجاب نے کہاکہ حکومت نے صوبہ پنجاب میں صحت کے شعبہ کوسب سے زیادہ بجٹ دیا۔ انہوں نے کہاکہ حالات کوبہترکرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات اٹھاناہوںگے۔

صحت مندماں ہی صحت مندمعاشرہ کی بنیادرکھ سکتی ہے۔ طب کی دنیامیں جدت کے مطابق سہولیات پیداکرکے عوام کوریلیف دیاجاسکتاہے۔ ماں اوربچہ کی صحت کویقینی بنانے کیلئے بنیادی اقدامات اٹھارہے ہیں۔ کسی بھی معاشرہ میں صحت کے شعبے کابراہ راست تعلق عوام کے
ساتھ ہوتاہے۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ہمیں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ اہداف کوہرقیمت پرحاصل کرناہے۔

یہ بھی پڑھیں:   اسلام آباد ،موسم کی تبدیلی کے باوجود ڈینگی کنٹرول نہ ہو سکا، پولی کلینک میں 36 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کوپہلی باراپ گریڈ کیاجارہاہے۔ خاندانی منصوبہ بندی ملکی ترقی میں بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے مزیدکہاکہ دسمبرسے سکول ہیلتھ اینڈنیوٹریشن پروگرام کاآغازکیاجارہاہے۔ پنجاب کے سرکاری سکولوں میں بچوں کی نشوونماء بارے آگاہی پیداکرنے کیلئے مؤثرمہم چلائی جائے گی۔

صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں تھیلیسیمیاء سے متاثرہ بچوں کیلئے تمام ترطبی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ وبائی بیماریوں کے تدارک کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن کوپیشنٹ سیفٹی پروگرام کی کامیابی کویقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ صوبہ کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکی بے حدکمی کاسامناتھا۔موجودہ نرسنگ کالجزکواپ گریڈاورتعدادبڑھائی جارہی ہے

یہ بھی پڑھیں:   ہفتے میں ایک مرتبہ دوڑ لگانا قبل از موت سے بچاتا ہے، ماہرین کا تحقیق میں شاندار انکشاف

۔ٹیکنالوجسٹس کے علاوہ ڈاکٹرزکی کمی کوپوراکیاجارہاہے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ پنجاب ہیلتھ سیکٹرسٹریٹیجی 2019-2028 کے اہداف کوحاصل کریںگے اور شعبہ صحت میں اصلاحات لاکربہتری لارہے ہیں۔ میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنزایکٹ گیم چینجرثابت ہوگا۔

کیٹاگری میں : صحت