نوازشریف سے متعلق ٹویٹ پر محمد حفیظ کوسوشل میڈیا پر شدید تنقیدکا سامنا

لاہور : محمد حفیظ نے ٹوئٹر پر نواز شریف کی طبیعت سے متعلق ٹوئٹ کیا اور ملک میں علاج ومعالجے کی صورت حال پر تحفظات کا اظہار کیا تھا جس کے ردعمل میں سوشل میڈیا صارفین نے کرکٹر پر لفظی گولہ باری شروع کردی۔محمد حفیظ نے ایک ویڈیو کے ذریعے ٹوئٹ کی وضاحت کی

ان کا کہنا تھا کہ میرے ٹوئٹ کو سیاق و سباق سے ہٹ کر سمجھا گیا، میرا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ہے، تنقید کی وجہ یہی ہوسکتی ہے کہ یہاں لٹریسی ریٹ کم ہے، اختلاف رائے کا احترام کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ میرے ٹوئٹ کا غلط مطلب لیا گیا جسے ٹوئٹ سمجھ نہ آیا وہ دوبارہ پڑھیں، نوازشریف کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں،

امید ہے نوازشریف صحت یاب ہوکر دوبارہ پاکستان آئیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں علاج معالجے کی مناسب سہولیات میسر نہیں ہے، میرا سوال ہے کیا 20 کروڑ پاکستانی بھی محفوظ نہیں؟ امید کرتا ہوں میرے سوال کے بعد طبی سہولتوں کو بہتر کیا جائے گا۔