فردوس عاشق اعوان کی ماہانہ تنخواہ کتنی نکلی۔

اسلام آباد : پارلیمنٹ کی کابینہ ڈویژن نے انکشاف کیا کہ وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی ماہانہ تنخواہ چار لاکھ چھ ہزار روپے ہے اور اس کے علاوہ فردوس عاشق اعوان کو چونکہ حکومت کی جانب سے کوئی گھر الاٹ نہیں کیا گیا

لہٰذا رہائش گاہ کے الاؤنس کی مد میں فردوس عاشق اعوان کو 93 ہزار سات سو روپے اضافی ادا کیے جاتے ہیں۔اس طرح فردوس عاشق اعوان کی کل ماہانہ آمدن چار لاکھ 99 ہزار اور سات سو روپے بنتی ہے یعنی تقریباً پانچ لاکھ روپے.