آسٹریلوی شخص نے انگلیوں سے مگرمچھ کی آنکھیں پھوڑ کر اپنی جان بچالی

Spread the love

سڈنی: آسٹریلیا میں ایک ریسکیو اہلکار نے مگرمچھ کی آنکھوں پر اپنی انگلیوں سے پہ در پہ وار کرکے خود کو مضبوط جبڑوں سے آزاد کرالیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ادارہ تحفظ جنگلی حیات کے ایک اہلکار نے 9 فٹ لمبے اور تیز دھار جبڑے والے مگرمچھ کے مضبوط شکنجے میں پھنسنے پر ہمت نہیں ہاری اور اپنی حاضر دماغی کے باعث زندگی کی جنگ جیت لی۔

یہ بھی پڑھیں:   ہیروں کی تلاش میں مدد دینے والا پودا دریافت

کریگ ڈکمین نے مچھلی کے شکار کے لیے شمالی آسٹریلیا کے ایسے علاقے کا رخ کیا جسے لاتعداد مگر مچھوں کی موجودگی کے باعث مگر مچھوں کا ملک کہا جاتا ہے۔

مچھلی کے شکار کے بعد ساحل سے باہر آتے ہوئے انہیں مگرمچھ نے دبوچ لیا۔ باریک اور تیز دھار دانتوں سے مگرمچھ نے کریگ ڈکمین کی ران کو جبڑے میں دبوچا اور گھسیٹتے ہوئے واپس پانی میں لے جانے لگا، آسٹریلوی شخص نے مگرمچھ پر راڈ سے وار کیے لیکن ’بُلٹ پروف‘ جیسا سخت گیر جسم رکھنے والا مگر مچھ ٹس سے مس نہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:   آپ ایک ہفتے میں دو لاکھ روپے کمانا چاہتے ہیں تو یہ خبر پڑھ لیں