بھارتی فوج کا ایک اور جنگی طیارہ گر کر تباہ

ئی دہلی : بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فضائیہ کا مگ 29 طیارہ ورنہ چرچ کے قریب کھلے علاقہ میں گر کر تباہ ہوا۔ طیارہ تباہ ہونے سے قبل دونوں پائلٹس ایجیکٹ ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ تباہ ہونے کے بعد اس میں آ گ لگ گئی جس کے بعد ورنہ اور مارگا سے فائر ٹینڈرز جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔

جبکہ فائر بریگیڈ کی ٹیم کو بھی جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ تربیتی پرواز پر تھا۔ خیال رہے کہ بھارتی فضائیہ کا طیارہ گرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی تربیتی پروازوں کے دوران بھارتی فضائیہ کے کئی طیارے گر کر تباہ ہو چکے ہیں۔دو ماہ قبل بھی بھارتی شہر گوالیار میں بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:   مسلمانوں جیسا حلیہ بنا کر یہودی مسجد اقصیٰ میں داخل

حادثے میں دونوں پائلٹس محفوظ رہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ اسی ماہ ایک اور بھارتی ڈرون طیارہ بھی گر کر تباہ ہوا تھا۔ شہر چترادرگہ میں ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ بھارتی ڈرون طیارہ تربیتی پرواز پر تھا کہ گر کر تباہ ہو گیا۔ خیال رہے کہ بھارت کے طیارے گرنے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ اس سے قبل بھارتی فضائیہ کے کئی لڑاکا طیارے تربیتی پروازوں کے دوران گر کر تباہ ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   ایردوآن چند ماہ کے اندر شمالی شام میں سیف زون کے قیام کے حوالے سے پُر امید

اگست میں بھی بھارتی ریاست اتر پردیش میں طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ طیارہ بجلی کی تاروں میں پھنس گیا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی۔ قبل ازیں بجلی کی تاروں میں پھنس کر ہی بھارت کا ایک ہیلی کاپٹر تباہ ہوا تھا۔ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کا واقعہ بھارتی ریاست اترکھنڈ کے ضلع اترکاشی میں پیش آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:   محمد بن سلمان نے عمران خان سے کیا وعدہ پورا کردیا ، سعودی جیلوں سے 1200 سے زائد پاکستانی رہا

واضح رہے کہ بھارت میں طیارے اور ہیلی کاپٹرز گرنے اور تباہ ہونے کی خبریں اکثر و بیشتر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔ جبکہ فروری میں بھی پاک فضائیہ نے بھارت کو زبردست سرپرائز دیتے ہوئے ایک بھارتی مگ 21 اور ایس یو 30 جیسا جدید جنگی طیارہ بھی مار گرایا تھا۔