انسٹا گرام کا دنیا بھرمیں پوسٹس پر لائکس ظاہر نہ کرنے کا تجربہ

یلیفورنیا: سوشل پلیٹ فارم انسٹا گرام نے اپنی پوسٹس پر لائکس کاؤنٹ کو اصل مالک کے علاوہ دیگر افراد سے چھپانے کا امریکا میں ایک تجربہ کیا ہے۔ بعد ازاں اسے آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، آئرلینڈ، اٹلی اور دیگر ممالک میں توسیع دے دی گئی۔

انسٹا گرام کے مطابق اس تجربے کے بہتر نتائج سامنے آئے۔ اسی بنا پر اس کی اہمیت مزید جاننے کے لیے اسے پوری دنیا میں آزمایا جارہا ہے لیکن انسٹا گرام نے مزید کچھ نہیں بتایا کہ اس تبدیلی کا مقصد کیا ہے اور اس کے کیا فائدے ہوں گے؟ تاہم انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری کے مطابق وہ انسٹاگرام صارفین پر لائکس کی دوڑ کا پریشر کم کرنا چاہتا ہیں تاکہ لوگ حقیقت پسند ہوکر کسی پوسٹ کو پسند یا ناپسند کرسکیں۔

بعد میں انسٹا گرام نے اس کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بالخصوص نوجوان طبقہ لائکس کے بارے میں بہت حساس واقع ہوا ہے جس سے ان کی نفسیات پر اثر پڑتا ہے۔ اس طرح لوگ اپنی پوسٹ اور تصاویر پوسٹ کرنے میں کسی قدر آزاد ہوں گے۔