حکومت کا خواتین کیلئے زبردست کام

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ’بیٹی‘ ایپ تیار کرنے کا اعلان کردیا۔وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت اسلام آباد میں ایک اجلاس ہوا جس میں موبائل ایپلیکیشن بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ یہ ایپلی کیشن ایک پورٹل کے طور پر کام کرے گی جو خواتین کے حقوق، قوانین و ضوابط، تربیت اور اسکالرشپ کے مواقع کے بارے میں معلومات فراہم کرے گی۔بیٹی‘ایپلیکیشن پر خواتین کے لیے ہیلپ لائن اور جاب پورٹل کی خدمات بھی میسر ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:   ن لیگ کی بنیاد جھوٹ پرہے، فواد چوہدری

اس کے علاوہ اس ایپلیکیشن کے ذریع خواتین قریبی اسپتالوں، تعلیمی اداروں، پولیس اسٹیشنوں اور ہاسٹل کی تلاش بھی کرسکیں گی۔’بیٹی‘ ایپلیکیشن خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے عوامی اور نجی شعبے کے ذریعے چلائے جانے والے پروگراموں میں مرکزی پلیٹ فارم کے طور پر بھی کام کرے گی۔