بابراعظم نے ایک اور منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا،

لاہور: قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ایک اور منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔قومی ٹیم کی جانب سے 36 ٹی ٹونٹی میچوں میں گرین شرٹس کی نمائندگی کرنے والے بابراعظم کو دنیا کی کوئی بھی ٹیم زیرو پر آؤٹ نہیں کرسکی.

بابر اعظم کے علاوہ یہ اعزاز جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی اور ویسٹ انڈیز کے مارلن سیموئلز کو حاصل ہے۔بابر اعظم اب تک 36 ٹی ٹونٹی میچوں میں 12 نصف سنچریوں کی مدد سے 1405 رنز بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

انہوں نے 7 ستمبر 2016ء کو انگلینڈ کے خلاف مانچسٹر میں ڈبیو کیا اور آخری میچ 8 نومبر 2019 ء کو پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا۔ویسٹ انڈیز کے مارلن سیموئلز اب تک 67 میچوں میں 10 نصف سنچریوں کی مدد سے 1611 رنز بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

اسی طرح جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی کو بھی دنیا کی کوئی ٹیم زیرو پر آؤٹ نہیں کر سکی، وہ 44 میچوں میں 8ففٹیز کی مدد سے 1363 رنز بنا چکے ہیں۔

پروٹیز بلے باز ڈیوڈ ملر بھی 72میچز میں بغیر صفر پر آؤٹ ہوئے اب تک1309رنز بنا چکے ہیں جن میں ایک سنچری اور دو نصف سنچریاں شامل ہیں۔سری لنکن وکٹ کیپر بلے باز کوشل پریرا اب تک 42میچز میں بغیر صفر پر آؤٹ ہوئے 1171رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 11نصف سنچریاں شامل ہیں۔