ساڑھے 7ارب روپے دو باہر چلے جائونوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط منظوری دیدی

اسلام آباد :‌ وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام 4 ہفتوں کیلئے ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی مشروط اجازت دے دی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ اگر شہباز شریف تقریباً ساڑھے 7 ارب روپے کے ضمانتی بانڈ جمع کرانے کیلئے تیار ہیں تو نواز شریف کو طبی بنیادوں پر 4 ہفتوں کیلئے باہر جانے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

واضح رہے وفاقی کابینہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط منظوری دے چکی ہے اور کابینہ کی ذیلی کمیٹی گزشتہ روز سے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر غور کررہی تھی۔