میری شادی کے لیے کوئی سستا شادی ہال تلاش کریں بیٹی کا والد کو پیغام وائرل ہو گیا

Spread the love

ریاض : سعودی عرب کے دمام میں ایک دو شیزہ کا اپنے والد کے نام مکتوب سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد اس پر تحائف کی بارش کردی۔

عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے شہردمام سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے اپنے والد کو شادی سے چند دن قبل ایک مکتوب لکھا جس میں ان سے کہا کہ اس کی شادی کے لیے کوئی سستا شادی ہال تلاش کریں۔

یہ بھی پڑھیں:   پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش کے غیر مسلموں کو بھارتی شہریت دینے کا بل منظور

اس کا حق مہر25 ہزار ریال سے زیادہ نہ ہو اور اس کی شادی پراٹھنے والے اخراجات بھی اس رقم سے زیادہ نہ ہوں۔سعودی دو شیزہ کا والد
کو پیغام سوشل میڈیا پروائرل ہوتے ہی صارفین کی طرف سے اس کے لیے جگہ جگہ سے تحائف کی بارش شروع ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:   امریکا میں نو مسلم ایرانی صحافی گرفتار

ایک شادی ہال کے مالک نے مفت میں شادی ہال دینے اور دوسرے معاون نے اس کی تزئین وآرائش کسی نے طعام اور کسی نے سویٹس کا اعلان کردیا۔ ایک صاحب نے دلہن کے لیے عروسی جوڑا دینے کا اعلان کیا جب کہ ایک ہوٹل کے مالک نے دلہا اور دلہن کو شادی کے بعد تین دن تک مفت قیام اور طعام کی آفر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   لندن ،برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر احمد کی ہمشیرہ رحلت کر گئیں