اسلام آباد میں آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عطاء الرحمان نے اگلے مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پلان بی پر عملدرآمد شروع ہوچکا ہے، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں اہم شاہراہوں کو بلاک کیا چکا ہے جبکہ بلوچستان میں چمن کوئٹہ شاہراہ پردھرنا دیاگیا ہے۔
جے یو آئی کا پلان بی کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے چمن شاہراہ بند کردی مولاناعطاء الرحمان نے کہا کہ کل خیبرپختونخوا کو راولپنڈی سے ملانے والے اہم شاہراہوں کو بند کیا جائے گا
جبکہ پنجاب میں بزدار شاہراہ کو بھی بند کیا جائے گا، شاہراہ ریشم کو بھی بند کردیا گیا ہے، اب لوئر دیرمیں چکدرہ چوک،انڈس ہائی وے کو بھی بند کریں گے۔