ٹور میچ میں عمران خان کے خوف سے کینگروز پر لرزہ طاری

Spread the love

پرتھ: سہ روزہ ٹور میچ کے دوسرے دن عمران خان کے خوف سے کینگروز پر لرزہ طاری ہوگیا، فاسٹ بولر نے آسٹریلیا اے کی بیٹنگ لائن اجاڑ کر رکھ دی۔

پرتھ میں پنک گیند کے ساتھ کھیلے جارہے ڈے اینڈ نائٹ سہ روزہ میچ میں پاکستان نے بیٹنگ کے بعد بولنگ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف آسٹریلیا اے کے ہوش اڑا کر رکھ دیے۔

یہ بھی پڑھیں:   رمیز راجہ کا قومی ٹیم کو آئندہ آسٹریلیا نہ جانے کا مشورہ

خاص طور پر ٹیم میں کم بیک کرنے والے عمران خان نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان بیٹسمینوں کو زیادہ دیر کریز پر نہیں ٹکنے دیا، انھوں نے اپنی پہلی ہی گیند پر جوئے برنز کو کھاتہ کھولنے کی مہلت دیے بغیر بولڈ کردیا، دوسرے اوپنر مارکس ہیرس کو شاہین شاہ آفریدی نے انتہائی خوبصورت انداز میں کلین بولڈ کیا، ان کی اننگز 16 رنز تک محدود رہے۔

یہ بھی پڑھیں:   بابر اعظم کی سنچری رائیگاں، آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلا ٹیسٹ ہرا دیا

ہائی کوالٹی پیس بولنگ کے ساتھ پنک گیند کا سامنا کرنا الگ چیز ہے مگر میزبان بیٹسمین ٹریوس ہیڈ نے سوچا بھی نہیں ہوگا کہ وہ افتخار احمد کی وکٹ بن جائیں گے، جنھوں نے انھیں اپنی شارٹ بال پر بابر اعظم کا کیچ بنوایا، ہیڈ 13 رنز بناسکے۔ عثمان خواجہ بھی افتخار کا ہی شکار ثابت ہوئے، ان کے بیٹ کے کنارے کو چھوتی ہوئی گیند سیدھی وکٹ کیپر محمد رضوان کے گلوز میں لینڈ کرگئی۔

یہ بھی پڑھیں:   جنوبی افریقا سے پاکستانی ٹیم کی شکست،ذمہ دارکون ؟

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بننے کے خواہشمند ایک اور بیٹسمین ول پوکووسکی عمران خان کی گیند پر کاٹ بی ہائنڈ کی زوردار اپیل سے تو بچے مگر پھر انھوں نے عمران کی ہی شارٹ لینتھ بالکو سلپس میں موجود افتخار احمد کے ہاتھوں میں اچھال دیا، وہ بھی صرف 5 رنز بناسکے۔