انا للہ وانا الیہ راجعون قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر کی والدہ انتقال کر گئیں

Spread the love

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر نسیم شاہ کی والدہ انتقال کر گئیں ۔ فاسٹ بالر آسٹریلیا میں موجود ہونے کی وجہ سے والدہ کے جنازے میں شریک نہیں ہوں گے۔

بتایا گیا ہے کہ فاسٹ بالر نسیم شاہ نے اہل خانہ کے مشورے کے بعد قومی ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا میں ہی رہنے کا فیصلہ کیاہے۔پی سی بی حکام کے م طابق نسیم شاہ کو والدہ کی انتقال کی اطلاع دے دی گئی تھی تاہم سفر کی طوالت اور اہل خآنہ کے ساتھ نسیم شاہ نے بات چیت کے بعد وطن واپس نہ جانے کے فیصلے سے آگاہ کردیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:   دوسرا ٹی 20؛ آسٹریلیا نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق ٹیم انتظامیہ اور ٹیم کے ارکان نے نسیم شاہ کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔