مریم نواز بیمار ہوئیں توانہیں بھی باہر جانے کی اجازت مل جائے گی، اعجاز شاہ

Spread the love

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ اگر مریم نواز بیمار ہوجائیں گی تو انہیں بھی باہر جانے کی اجازت مل جائے گی۔

ننکانہ صاحب میں تقریب سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان جلد جانے والے نہیں، ہم نے انہیں پانی بجلی اور طبی امداد بھی دی ہے، ہم مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اتنا اچھا سلوک کررہے ہیں کہ یہاں ان کا دل لگ گیا ہے، انہیں اتنا پیار دے رہے ہیں کہ وہ وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ بھول جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:   آصف زرداری کے منہ بولے بھائی دبئی میں گرفتار

ہم مولانا فضل الرحمان کو بٹھائے رکھیں گے۔ حکومت یہ پانچ سال اور اگلے پانچ سال بھی پورے کرے گی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان اس قسم کے آدمی نہیں کہ کسی کو ڈیل یا ڈھیل دیں، نواز شریف کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بیرون ملک علاج کی اجازت دی جا رہی ہے

یہ بھی پڑھیں:   پارلیمنٹ سے اجتماعی استعفے، اپوزیشن میں پھوٹ پڑ گئی،پیپلزپارٹی اورن لیگ نے حیرت انگیز موقف اپنالیا.

ڈاکٹروں کے مطابق نواز شریف کی حالت تشویش ناک ہے، پاکستان میں ان کا علاج ممکن نہیں، سارے وزرا کی یہی رائے ہے کہ نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانا چاہئے۔