نئے پاکستان میں ٹماٹر بھی ڈالر سے مہنگا

Spread the love

کراچی :‌ شہر قائد کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹماٹر کے ہول سیل نرخ 200 روپے سے تجاوز کرگئے جبکہ دکانوں اور ٹھیلوں پر ٹماٹر 250 سے 300 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا۔ہول سیلرز کے مطابق آج ٹماٹر سبزی منڈی میں 200 سے 240 روپے کلو میں فروخت ہوا، ایران کا ٹماٹر آنا بند ہوگیا ہے.

یہ بھی پڑھیں:   انٹر بینک میں ڈالر کی 155.40، اوپن مارکیٹ میں 155.35 روپے پر ٹریڈنگ

جبکہ بلوچستان سے بھی لال ٹماٹر کی سپلائی کم ہوگئی، سندھ کی فصل تیار ہونے میں مزید دو ہفتے لگ سکتے ہیں جس کے آنے کے بعد نرخ معمول پر آجائیں گے۔ٹماٹر کے ساتھ ساتھ دیگر سبزیوں کی قیمتیں بھی کم نہ ہوسکیں۔

نیا آلو 100 روپے جبکہ پرانے آلو کی قیمت 40 سے 60 روپے فی کلو ہے، اسی طرح پیاز 90، لہسن 380، ادرک 380 ، ہری مرچ 150 اور لیموں 200 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ ہرا دھنیا 10 روپے جبکہ پودینا 20 روپے گڈی میں فروخت ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   اوپن مارکیٹوں میں گراں فروشی کا سلسلہ عروج پر