150 غیرملکی کرکٹرز نے پی ایس ایل5 کھیلنے کی حامی بھر لی،بڑے بڑے نام شامل

لاہور: پاکستان سپرلیگ 2020 ء کے لیے اب تک 150غیر ملکی کرکٹرز نے کھیلنے کی حامی بھرلی،بڑے بڑے نام شامل۔ذرائع کے مطابق کرکٹرز کی انٹرنیشنل مصروفیات کے باوجود پی سی بی کو یقین ہے کہ بڑے بڑے نام اس بار بھی پی ایس ایل کھیلنے ضرور آئیں گے۔

ایک جانب پی سی بی نے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع کردی ہے اور دوسری جانب پی ایس ایل 5کے لیے پاکستان آنے کے خواہاں غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدے کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   شہروزکاشف ’’کےٹو‘‘ سرکرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے

کرکٹ بورڈ کو امید ہے کہ بیشتر غیر ملکی کھلاڑی پاکستان میں مکمل پی ایس ایل کھیلنے کے لیے تیار ہوں گے۔کھلاڑیوں کے چنا ؤکی تقریب 6 دسمبر کو لاہور میں ہوگی۔سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلیئرز اس بار پاکستان سپرلیگ کا حصہ نہیں ہوں گے، وہ پہلے ہی معذرت کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   ملتان سلطانز کو 7رنز سے شکست،کراچی کنگزنے میدان مار لیا

پی سی بی نے پاکستان سپرلیگ 5 کے تمام میچز ملک میں کرانے کا اعلان کررکھاہے، جو اگلے سال20فروری سے22مارچ کے دوران ملتان، لاہور، کراچی اور راولپنڈی کے کرکٹ سٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے۔