نواز شریف کے بعد آصف علی زراری کی رہائی ، فارمولہ طے پا گیا

اسلام آباد : قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی رہائی کے بعد شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کی رہائی کا فارمولہ طے ہو گیا ۔

مقامی اخبار میں شائع رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کےباخبر لوگ دعویٰ کر رہے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے شریفوں ، زرداری اور دوسرے بڑے لوگوں کے معاملے دودوست ممالک سے طے شدہ ٹائم ٹیبل پر عملدرآمد کے بعد یوٹرن لیا گیا ہے ۔

نواز شریف کے بعد اب سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کو بھی رہا کرنے کیلئے فارمولہ طے پا گیا ہے ۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آصف علی زرداری پلی گین پالیسی کے تحت ریلیف حاصل کرینگے ۔ ‎