مولانا طارق جمیل کی حالت تشویشناک، قوم سے دعاؤں کی اپیل کر دی گئی

Spread the love

لاہور: پاکستان کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو طبیعت اچانک ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق مولانا طارق جمیل کے دل کا وال بند ہونے پر اسٹنٹ ڈالا گیا ہے۔ جہاں ڈاکٹروں نے مختلف ٹیسٹوں کے بعد ان کے دل میں تیسرا سٹنٹ ڈال دیا۔اس سے قبل جنوری2019 ء میں بھی ان کی انجیوپلاسٹی کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:   پی آئی اے میں کفایت شعاری کے ثمرات آنا شروع، خسارے میں بڑی کمی

مولانا طارق جمیل کے دل کو خون فراہم کرنے والی ایک شریان میں اسٹنٹ ڈالا گیا تھا۔ مولانا طارق جمیل اپنے انداز بیاں کی وجہ سے عالمگیر شہرت کے حامل ہیں اور فقہی و مسلکی اختلافات کے باوجود علمائے کرام کی بڑی تعداد یہ تسلیم کرتی ہے کہ برصغیر میں اس وقت ان کے پائے کا مبلغ دوسرا کوئی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   بھارتی طیاروں کا ہدف کچھ اور تھا جو پاک فضائیہ کے باعث حاصل نہ کر سکے، میجر جنرل آصف غفور

تبلیغی مشن کے تحت دنیا کے چھ براعظموں کا دورہ کرنے والے مولانا طارق جمیل کے معتقدین ان کے بیانات انٹرنیٹ سمیت دیگر ویب سائٹس پر بڑی تعداد میں دیکھتے اور سنتے ہیں۔

ان کے بیانات بلامغالبہ پوری دنیا میں اپنی مثال آپ قرار دیے جاتے ہیں۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا طارق جمیل کی طبیعت اب بہتر ہے، مولانا طارق جمیل کے اہل خانہ کی جانب سے ان کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی بھی اپیل کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   پاکستان آرمی میں سولجر کی خالی آسامیوں پر بھرتی بے روزگار نوجوان کیلئے بڑی خوشخبری