13 نومبر کو وائٹ ہائوس میں ترک صدر کا بے چینی سے منتظر ہوں:ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ ترک صدر نے البغدادی کی اہلیہ اور دیگر اہل خانہ کی گرفتاری کی خبر دی ہے اور میں 13 نومبر کو وائٹ ہائوس میں ان سے ملاقات کا بے چینی سے منتظر ہوں صدر رجب طیب ایردوان نے امریکی ہم منصب ڈونالڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   شام میں امریکی اور پاکستانی سمیت 5 داعش جنگجو گرفتار

اس بات چیت میں علاقائی و عالمی مسائل پر غور کیا گیا ۔صدارتی شعبہ اطلاعات کے مطابق ، بات چیت میں ترک صدر کے 13 نومبر سے شروع ہونے والے دورہ امریکہ کو حتمی شکل بھی دی گئی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ یہ بات چیت کافی مفید رہی جس میں انسداد دہشتگردی اور دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر عالمی موضوعات پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔دوسری جانب ٹرمپ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ ترک صدر نے البغدادی کی اہلیہ اور دیگر اہل خانہ کی گرفتاری کی خبر دی ہے اور میں 13 نومبر کو وائٹ ہاوس میں ان سے ملاقات کا بے چینی سے منتظر ہوں ۔

یہ بھی پڑھیں:   بھارتی پائلٹ کو رہائی کی خبر کے بعد بھارتی فوج نے اپنی قوم کو بڑا سرپرائز دے دیا