پاکستانی اور چینی کمپنیوں کا خوراک کے شعبہ میں شراکت داری کے منصوبہ کے لئے 42 ملین ڈالر کے معاہدے پر دستخط

یجنگ: پاکستانی اور چینی کمپنیوں نے چین میں منعقدہ امپورٹ ایکسپو کے موقع پر خوراک کے شعبہ میں شراکت داری کے منصوبہ کے لئے 42ملین ڈالر کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

ایک سڑک ایک خطے کے نظریئے کے تحت شنگھائی میں منعقد ہونے والے دوسرے چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) کے موقع پر چین کی سنیک تیار کرنے والی ایک کمپنی نے پاکستان کی مونگ USA Steroids Shop پھلی فراہم کرنے والی ایک کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔جمعرات کو اس حوالے سے چینی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ہالو فوڈز پاکستان مونگ پھلی کا بڑا خریدار اور پروسیسر ہے جو آئندہ دس سال کے دوران سنیک تیار کرنے والی چینی کمپنی بی سٹورکو مونگ پھلی فراہم کرے گا۔

بی سٹور کے سی ای او اور صدر یانگ ین فن نے کہا ہے کہ ہماری کمپنی کے لئے ہاتھ سے نکلی ہوئی مونگ پھلی سب سے مہنگی پراڈکٹ ہے جس کی طلب میں سالانہ 20فیصد اضافہ ہو رہا ہے۔ہالو فوڈز کے فنانشل ہیڈ شہباز صدیقی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ چین کی کمپنی کے ساتھ اس طرح کے اشتراک کار سے پاکستانی کمپنی کو چینی منڈیوں کی استعداد اور رسائی کے حوالے سے مزید معلومات دستیاب ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ معاہدے سے پاکستان اور چین کے درمیان زرعی و صنعتی شعبوں میں باہمی تعاون اور اشتراک کار کے فروغ میں مدد ملے گی۔