پاکستان کو پہلی بار کبڈی ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی

Spread the love

لاہور؛ پاکستان کو پہلی بار کبڈی ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی ہے ۔ زندہ دلوں کاشہر لاہور 12 جنوری سے کبڈی ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا ۔ ذرائع کے مطابق بھارتی کبڈی فیڈریشن نے بھی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے ہاںکردی ہے ،کبڈی ورلڈ کپ میں بھارت، ایران، امریکہ، آسٹریلیا، انگلینڈ، کینیڈا شریک ہوں گے جب کہ کینیا، ناروے، نیوزی لینڈ اور جرمنی نے بھی کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت کی خواہش کا اظہار کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:   جنوبی افریقا سے پاکستانی ٹیم کی شکست،ذمہ دارکون ؟

ذرائع کے مطابق پاکستان کبڈی فیڈریشن حکام آج ورلڈ کپ شیڈول کا اعلان کریں گے ۔ یاد رہے فروری میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے قافلے میں خود کش دھماکے کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی عروج پر ہے اور مودی سرکار اپنے کھلاڑیوں کو پاکستان کے خلاف کھیلنے سے روک رہی ہے جس کو دیکھتے ہوئے بھارت کا کبڈی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان آنے کا فیصلہ ایک بڑا قدم قرار دیا جاسکتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:   پی ایس ایل فائیو؛ شرجیل کی کراچی کنگز اور شعیب ملک کی پشاور زلمی میں انٹری