سانحہ تیز گام میں جاں بحق ہونے والی خاتون زندہ ہو گئی

سانگھڑ: سندھ کے شہر سانگھڑ کی رہائشی سانحہ تیز گام میں جاں بحق ہونے والی خاتون زندہ ہو گئی۔سانگھڑ کے علاقے ابدال پورہ میں اہلِ خانہ نے تیز گام ایکسپریس میں جاں بحق خاتون عصمت بی بی کی میت لینے سے انکار کر دیا ہے۔

عصمت بی بی کےبچوں نے بتایاکہ ان کی والدہ پنجاب کے شہر شور کوٹ میں موجود ہیں، ان سے رابطہ ہو گیا ہے۔اس صورتِ حال کے بعد انتظامیہ کی ہدایت پر عصمت بی بی کی قرار دی گئی میت سرکاری اسپتال میں رکھ دی گئی ہے، بد نصیب جاں بحق خاتون کی میت کو ورثا کا انتظار ہے۔‎

یہ بھی پڑھیں:   گھوڑے کی جگہ ڈنڈنے پر سوارہونے کی بھارتی پولیس کی انوکھی مشق،ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل