آرمی چیف کرتارپورراہداری کی افتتاحی تقریب میں شریک ہونگے یا نہیں ؟بڑا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد: کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب 9 نومبر کو ہوگی،وزیراعظم عمران خان افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ شریک نہیں ہوں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کابینہ ارکان کو کرتارپور راہداری کی .

افتتاحی تقریب میں شرکت کی ہدایت کی ہے ،وزیراعظم کے ہمراہ وزیرشارجہ شاہ محمود قریشی ،وزیرداخلہ اعجاز شاہ اوردیگر بھی شریک ہوں گے ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ افتتاحی تقریب میں شریک نہیں ہونگے۔