غیر ملکی گائیں ہماری ماتا نہیں، آنٹیاں ہیں، بی جے پی صدر

Spread the love

نئی دہلی: مغربی بنگال بھارتی جنتا پارٹی کے صدر دلیپ گھوش نے کہا ہے کہ غیر ملکی گائے ہماری گائو ماتا نہیں بلکہ ہماری آنٹیاں ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق مغربی بنگال کے بی جے پی صدر دلیپ گھوش نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہماری بھارتی گائیں ایک خاص خصوصیت رکھتی ہیں اْن کے دودھ میں سونا ملا ہوا ہوتا ہے اور اِسی وجہ سے بھارتی گائے کا دودھ سْنہرا ہوتا ہے جبکہ غیر ملکی گائیں ہماری گاوماتا نہیں ہیں بلکہ ہماری آنٹیاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   چوتھی جماعت کا امتحان دینے والی 105 سالہ خاتون

دلیپ گھوش نے کہا کہ گائے میں ایک خاص خون کی رگ ہوتی ہے جو سورج کی روشنی سے سونے کی پیدوار میں مدد کرتی ہے اور یہ خاص خون کی رگ بھارتی گائے میں موجود ہوتی ہے، ہم گائے کا دودھ پیتے ہیں جس سے ہم صحت مند ہوتے ہیں اور بہت سی بیماریوں سے بھی بچ جاتے ہیں لہٰذا ہمیں بھارتی گائے کی حفاظت کرنی چاہیے اور ان کا خیال رکھنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:   بلوچستان کے ساحلی علاقے جیونی سے عظیم الجثہ وہیل کی باقیات مل گئیں

اْنہوں نے کہا کہ ہم بیرونِ ممالک سے جو گائے لے کر آتے ہیں وہ گائے نہیں ہوتی ہیں بلکہ صرف ایک جانور ہوتی ہیں اور اگر ہم ایسی آنٹیوں کی پوجا کریں گے تو اِس سے بھارت کو نقصان پہنچے گا۔

اْنہوں نے مزید کہا کہ گائے بھارت کی ماں ہے اور ہم گائے کا دودھ پیتے ہوئے ہی زندہ رہتے ہیں لہٰذا اگر کوئی ہماری ماں کے ساتھ بد سلوکی کرے گا تو ہم بھی اْس کے ساتھ ویسا ہی سلوک کریں گے جس کا وہ حقدار ہوگا۔اْن کا کہنا تھا کہ بھارت کی زمین پر گائے کو مارنا اور اْس کا گوشت فروخت کرنا ایک سنگین جْرم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   ناول بچانے کیلئے آگ میں کود جانے والے امریکی مصنف کی داستان