بابر اعظم بطور ٹی 20 کپتان فتح سے کھاتہ کھولنے میں ناکام

کینبرا: بابراعظم بطورٹی20 کپتان فتح سے کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے، وہ کہتے ہیں کہ ہمیں دوسرے میچ میں شکست پر شدید مایوسی ہوئی۔

بابر اعظم کا بطور ٹوئنٹی 20 کپتان آغاز اچھا نہیں رہا، پہلے میچ میں یقینی شکست کو بارش نے ٹال دیا تھا تاہم دوسرے مقابلے میں ان کی قیادت میں گرین شرٹس کو 7 وکٹ سے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، اس میں بڑا ہاتھ میزبان سائیڈ کے تجربہ کار بیٹسمین اسٹیون اسمتھ کا تھا جنھوں نے ناقابل شکست 80 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں:   پی ایس ایل 4 کی ٹرافی میں 50 ہزار کرسٹلز کا استعمال،تیاری میں 4ماہ صرف ہوئے

بابراعظم کہتے ہیں کہ ہمیں اس ناکامی پر بہت زیادہ مایوسی ہوئی ہے، اسٹیون اسمتھ ہی دراصل ہم سے یہ میچ چھین لے گئے، انھوں نے بہت ہی عمدہ اننگز کھیلی ہے۔ انھوں نے اننگز کے آغاز میں گرنے والی وکٹوں پر بھی افسوس کا اظہار کیا، پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا مگر فخر زمان 2 اور مڈل آرڈر بیٹسمین صرف 6 رنز پر آؤٹ ہوگئے، جس کی بدولت ابتدائی 5 اوورز میں پاکستان کا اسکور 2 وکٹ پر 29 رنز تھا۔

یہ بھی پڑھیں:   کیا سرفراز احمد ہی کپتان رہیں گے،واضح اعلان

بابر کہتے ہیں کہ جب آغاز میں ہی وکٹیں گرجائیں تو صورتحال کافی مشکل ہوجاتی ہیں کیونکہ آپ کو دوبارہ سے خود کو سنبھالنا پڑتا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستانی اننگز کو اصل سہارا لوئر آرڈر بیٹسمین افتخار احمد نے 34 بالز پر 62 رنز بناکر دیا۔ بابر اعظم نے بھی ٹیم کے مجموعے کو کچھ قابل بنانے کا کریڈٹ افتخار کو ہی دیا۔

یہ بھی پڑھیں:   کرکٹر شرجیل خان کوزندگی کی سب سے بڑی خوشخبری مل گئی