مولانا فضل الرحمن کا ڈی چوک جانے کا فیصلہ

Spread the love

اسلام آباد : سینئرصحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی پروگرام میں دعویٰ کیا ہے کہ میری اطلاعات ہیں کہ مولانا فضل الرحمان ڈی چوک جانے کا اعلان کریں گے۔ میں اپنا جملہ دوبارہ دہرا رہا ہوں کہ مولانا فضل الرحمان ڈی چوک جانے کا اعلان کر سکتے ہیں اور مولانا فضل الرحمان مزید سخت تقریر بھی کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   مصدقہ اطلاعات ہیں بھارت پاکستان پر ایک اور حملے کا منصوبہ بنارہا ہے، وزیر خارجہ

مولانا فضل الرحمانوزیراعظم عمران خان کو ہدف تنقید بنائیں گے اور اب یہ کہیں گے کہ آپ نے فوج کا بجٹ کیوں کاٹا۔آپ نے کشمیر کے معاملے پر کیوں کچھ نہیں کیا۔ کشمیر میں اتنے لوگ شہید ہو چکے ہیں وہاں اتنے مسلمان مصیبت میں ہیں تو آپ کیوں کرتار پور بارڈر کھول رہے ہیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان اب کرتار پور بارڈر کو لے کر الزام تراشی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:   وزیر اعظم عمران خان کو نا اہل قرار دینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر