اسرائیل کے مختلف ممالک میں 100 سے زائد سفارت خانے بند

اسرائیل کے دنیا بھر میں سو سے زائد سفارت خانے وزارت خارجہ اور خزانہ کی باہمی چپقلش کے باعث 5 دنوں سے بدستور احتجاجاً بند ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اور جرمنی سمیت درجنوں ممالک میں واقع اسرائیل کے سفارت خانے اور سفارتی مشن دو وزارتوں کے آپسی جھگڑے کے باعث بدستور بند ہیں۔ سفارت خانوں کی سرگرمیاں ٹھپ ہیں اور دروازوں پر ’ہڑتال‘ کے بینرز آویزاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   روس امریکا کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کی تنصیب کا جواب دے گا، صدر ولادی میرپیوٹن کی دھمکی

اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ سفارتی عملے کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے جس کی وجہ سے ہم دنیا بھر میں سفارتی مشن بند کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی وزارت خارجہ نے اپنی ٹویٹ میں مزید لکھا کہ سفارتی دفاتر میں قونصلر خدمات فراہم نہیں کی جائیں گی اور نہ ہی کسی کو سفارتی مشن میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:   فرانس سے ٹرک میں چھپے 31 پاکستانی تارکین وطن برآمد، ٹرک ڈرائیور کا تعلق کہاں سے نکلا؟

ادھر اسرائیلی وزارت خزانہ نے دفتر خارجہ کے اہلکاروں پر ٹیکس ادا نہ کرنے کا الزام دھرتے ہوئے کہا کہ سفارتی اہلکاروں کو بھی عام شہریوں کی طرح ٹیکس ادا کرنا چاہیے لیکن افسوس وہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔