پی ایس ایل فائیو میں وائلڈ کارڈ پک کا قانون متعارف کرادیا گیا

Spread the love

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو میں وائلڈ کارڈ پک کا قانون متعارف کرادیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن فائیو پلیئرز ڈرافٹ کے لیے پک آرڈر کی ترتیب طے کرلی گئی، پک آرڈر طے ہونے کے بعد کھلاڑیوں کی ٹرانسفر ونڈو کھول دی گئی ہے۔پی سی بی کے مطابق ہرفرنچائز زیادہ سے زیادہ 8 کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں برقرار رکھ سکتی ہے.

یہ بھی پڑھیں:   بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے فوجی ٹوپیاں پہن کر میچ کھیلاگیا، آئی سی سی اس معاملے کا نوٹس لے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

پلیئنگ الیون میں 3 سے 4 غیرملکی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی اجازت ہوگی۔پلیئرز ڈرافٹ کے مطابق پلاٹینیم کیٹیگری کے دوسرے مرحلے میں کراچی کنگز کی چوتھی باری ہے اور پلاٹینیم کیٹیگری کے تیسرے مرحلے میں کراچی کنگز کی دوسری باری ہوگی۔اسی طرح ڈائمنڈ کیٹیگری کے پہلے مرحلے میں کراچی کنگز کی چوتھی باری ہے، ڈائمنڈ کیٹیگری کے دوسرے اور تیسرے مرحلے میں کراچی کنگز کی دوسری باری ہوگی۔سلور کیٹیگری کے پہلے مرحلے میں کراچی کنگز کی چھٹی باری ہوگی.

یہ بھی پڑھیں:   پہلا ٹیسٹ؛ پاکستان پہلی اننگز میں 240 رنز پر ڈھیر

سلور کیٹیگری کے دوسرے مرحلے میں کراچی کنگز چوتھی پک ہوگی۔ایمرجنگ پلیئرز کے پہلے مرحلے میں کراچی کنگز کی چوتھی پک ہوگی، ایمرجنگ کیٹیگری کے دوسرے مرحلے میں کراچی کنگز کی دوسری باری ہوگی۔سپلیمنٹری کیٹیگری کے پہلے مرحلے میں کراچی کنگز پہلے کھلاڑی کو منتخب کرے گی، دوسرے مرحلے میں کراچی کنگز کی چھٹی باری ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:   وکٹ کیپر بلے باز ذوالقرنین حیدر کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان