سورج سے بجلی بنانے والے سورج مکھی کے مصنوعی پھول

Spread the love

کیلفورنیا: اصلی سورج مکھی کے پھول ہمہ وقت اپنا رخ سورج کی سمت رکھتے ہیں لیکن اب ماہرین نے بہت ننھے منے مصنوعی سورج مکھی کے پھول بنائے ہیں جو اپنا چہرہ سورج کی جانب رکھتے ہوئے بجلی بناتے رہتے ہیں۔

ہر پھول کو ’سن بوٹ‘ کا نام دیا گیا ہے ہر پھول کا تنا یا ڈنٹھل روشنی کے لحاظ سے اپنا ردِ عمل دکھاتا ہے اور اس کے اوپر توانائی جذب کرکے بجلی دینے والا پھول لگایا گیا ہے۔ اگرچہ ایک پھول کی جسامت محض ایک ملی میٹر ہے لیکن اس میں شمسی (سولر) سیل جیسا ہی مٹیریل لگایا گیا ہے اور وہ توانائی جمع کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   یہ کتا سویا ہوا نہیں بلکہ 18,000 سال پہلے مرچکا تھا!

اب یوں ہوتا ہے کہ جیسے ہی سورج کی روشنی پھول کےتنے پر پڑتی ہے وہ گرم ہوکر سکڑتا ہے۔ اس طرح تنا قدرے خمیدہ ہوجاتا ہے اور پھول کا رخ سورج کی جانب ہوجاتا ہے۔ جیسے ہی پھول عین سورج کی سمت میں آجاتا ہے تو پھول کا تنا مڑنا بند ہوجاتا ہے۔ اس خمیدگی کی وجہ سے پھول کا سایہ تنے پر پڑتا ہے اور وہ ٹھنڈا ہوکر مزید مڑنے سے رک جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   جاپان میں برفانی کیکڑا، 46 ہزار ڈالر میں فروخت

12 تبصرے “سورج سے بجلی بنانے والے سورج مکھی کے مصنوعی پھول

  1. Pingback: Brandmelder FAQ
  2. Pingback: hempland usa
  3. Pingback: Auto Glass Anytime

تبصرے بند ہیں