دوسرا ٹی ٹوئنٹی؛ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ

کینبرا: دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے 151 رنز کے جواب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے اور میزبان ٹیم نے 3 اوورز میں ایک وکٹ پر 30 رنز بنا لیے ہیں۔

کینبرامیں کھیلے جارہےتین میچوں کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیتا اور بیٹنگ کو ترجیح دی، فخرزمان اور بابر اعظم پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے پہلی وکٹ پر 22 رنز جوڑے، آؤٹ آف فام فخر زمان کا بلا ایک بار پھر رنز اگلنے میں ناکام رہا اور وہ صرف 2 رنز پر چلتے بنے۔

یہ بھی پڑھیں:   پی سی بی نے آئرلینڈ کو دورہ پاکستان کیلیے باضابطہ مدعو کرلیا

پچھلے میچ کی طرح حارث سہیل اس میچ میں بھی ایک جیسے انداز میں آؤٹ ہوئے، بائیں ہاتھ کے بیٹسمین نے وکٹ چھوڑ کر اونچی شارٹ کھیلنے کی کوشش کی مگر گیند بلے کے اوپری کنارے پر لگنے کے بعد فضا میں چلی گئی اور وہ 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:   زلمی کو شکست دے کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

تیسری وکٹ پر کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے 33 رنز کا اضافہ کیا تاہم محمد رضوان 14 رنز پر چلتے بنے جس کے بعد آصف علی 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

70 رنز پر چار کھلاڑیوں کے پویلین لوٹ جانے کے بعد بابر اعظم اور افتخار احمد نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 36 رنز کا اضافہ کیا، اس دوران بابر اعظم نے نصف سنچری بھی اسکور کی لیکن وہ 50 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے، ان کی اننگز میں 6 چوکے شامل تھے جب کہ دوسرے اینڈ پر موجود افتخار احمد پراعتماد انداز میں اننگز کو آگے بڑھاتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں:   انڈین پریمیر لیگ کا بارہواں ایڈیشن 23 مارچ سے شروع ہو گا