پی سی بی نے آئرلینڈ کو دورہ پاکستان کیلیے باضابطہ مدعو کرلیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے اگلے سال آئرلینڈ کو پاکستان کا دورہ کرنے کے لیے باضابطہ مدعوکرلیا۔

پی سی بی ترجمان نے کرکٹ آئرلینڈ کو باقاعدہ خط لکھے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں دونوں بورڈز کے درمیان باقاعدہ رابطہ ہوچکا ہے.

ٹور کی تفصیلات دونوں ٹیموں کی بین الاقوامی کرکٹ میں مصروفیات دیکھ کر طے کی جائیں گی اور آئرلینڈ کرکٹ بورڈ کا جواب آنے کے بعد دورے کی تفصیلات طے کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:   معین خان نے کوچ مکی آرتھر کے بیان کو احمقانہ قرار دیدیا

پی سی بی کے مطابق پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان سیریز فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ نہیں لیکن یقین ہے کہ جلد مزید پیشرفت ہوگی، دسمبر میں سری لنکا نے پاکستان میں ٹیسٹ میچز کھیلنے کا زبانی طورپر بتا دیا ہے تاہم ابھی تک آفیشل کنفرمیشن کا انتظار ہے۔