آصف زر داری کو کمر درد، اعصابی دبائو، انزائٹی کی بدستور شکایت ، سابق صدر کو مکمل صحت یابی تک ہسپتال میں رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زر داری کو مکمل صحت یابی تک ہسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر کو شوگر نارمل رکھنے کیلئے انسولین دی جا رہی ہے،سابق صدرکو ہاتھ ، پیر سن ہونے کی بدستور شکایت ہے،سابق صدر کو کمر درد، اعصابی دبائو، انزائٹی کی بدستور شکایت.