روڈ حادثوں اور سماجی برائیوں کی آگہی پر تصاویر بنانے والا فوٹوگرافر

Spread the love

19 سالہ حافظ ساجد نے پہلے ٹریفک حادثات اور غفلت پر تصاویر بنائیں جو بہت پسند کی گئیں ۔

ان کی ایک تصویر دنیا بھر میں مشہور ہوئی جس میں خاتون کا دوپٹہ موٹرسائیکل کے پہیے میں پھنسا دکھائی دیتا ہے اور یہ سب منظر اتنا حقیقی لگتا ہے کہ تصویر کشی کی داد دینی پڑتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   یہ اُڑن کار ’صرف‘ 9 کروڑ روپے میں آپ کی ہوسکتی ہے

اس کے علاوہ حافظ نے ہیلمٹ کی اہمیت اور دیگر امور پر تصاویر بنائی ہیں جو سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہوئی ہیں اور لوگوں نے سڑک و سفر کے حفاظتی اقدامات پر ان کی تخلیقات کو بہت پسند کیا ہے۔ یہاں تک کہ اس نے حادثے کی وجہ بننے والی چھوٹی چھوٹٰی باتوں کا بھی خیال رکھا ہے اور اسے ایک وسیع کینوس پر پیش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   روس میں سیاحوں کے لیے لاکھوں ڈالرز سے بھری کرسی نمائش

حافظ کی ایک اور تصویر میں انہوں نے پیغام دیا ہے کہ سڑک پر کار کا دروازہ کھولنے سے قبل پیچھے ضرور دیکھیں تاکہ کسی ناگہانی حادثے سے بچا جاسکے۔ یہ تصویر بھی بہت پسند کی گئی اور تیزی سے وائرل ہوئی۔ حافظ کے انسٹاگرام فالوور کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے زائد ہے اور مسلسل بڑھ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   بھارت: 42 سالہ شخص 2 ہزار روپے کی شرط جیتنے کے لیے بیک وقت 50 انڈے کھانے کے دوران ہلاک ہوگیا