میڈیکل بورڈ کی مسلسل کوششیں ناکام،نواز شریف کی حالت تشویشناک،ڈاکٹرز نے تفصیلات جاری کردیں

Spread the love

لاہور: میڈیکل بورڈ کی مسلسل کوششوں کے باوجود سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صحت بحالی کی جانب گامزن نہ ہو سکی،میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی اسٹیرائیڈز کی ڈوز میں بتدریج کمی لانا شروع کر دی گئی،شوگر لیول بھی کنٹرول نہ ہو سکا،والدہ اور بھائی سمیت دیگر اہل خانہ نے ہسپتال میں نواز شریف کی عیادت بھی کی۔

ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ کی جانب سے گزشتہ روز بھی نواز شریف کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ نواز شریف کا نہار اور کھانے کے بعد شوگرلیول بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے اسے کنٹرول کرنے کیلئے علاج معالجہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف کو خون کے کے کلاٹ ختم کرنے والی دوائی کلوپیڈوگرل کو وقتی طور پر روک دیا گیا ہے اور جب تک نواز شریف کے پلیٹ لیٹس 50 ہزار سے تجاوز نہیں کریں گے تب تک کلوپیڈوگرل کا استعمال نہیں کرایا جائے گا۔علاوہ ازیں نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر، بھائی شہباز شریف اور نواسے جنید صفدر نے ہسپتال آ کر ان کی عیادت کی۔ میڈیکل بورڈ نے شہباز شریف سے بھی نواز شریف کو علاج معالجے کے حوالے سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:   نثار اور شہباز شریف کی آپس میں سیٹنگ ہو گئی ہے، شاہد مسعود

مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے سروسز ہسپتال کے باہرنواز شریف کی صحتیابی کیلئے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز (ن) لیگ منیارٹی ونگ کی جانب سے بھی نواز شریف کی جلد صحتیابی کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

میڈیکل بورڈ کی مسلسل کوششوں کے باوجود سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صحت بحالی کی جانب گامزن نہ ہو سکی،میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی اسٹیرائیڈز کی ڈوز میں بتدریج کمی لانا شروع کر دی گئی،شوگر لیول بھی کنٹرول نہ ہو سکا،والدہ اور بھائی سمیت دیگر اہل خانہ نے ہسپتال میں نواز شریف کی عیادت بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں:   ستائیس سال بعد تھر کی زمین سے ملنے والا کوئلہ سونا بن گیا